ام المؤ منين (مومنوں كى ماں) حضرت عائشہ رضي اللہ عنہا
حضرت عائشہ صديقہ بنت االصديق رضي اللہ عنہما وأرضاھما، نبي كريم حضرت محمد صلى اللہ عليہ وسلم كى محبوب بيوى اور مومنوں كى ماں ہیں۔ایک شخص نبی كريم حضرت محمد صلى اللہ عليہ وسلم کے پاس آیا اور سوال کیا کہ "اے اللہ کے رسول لوگوں میں آپ کو کون سب سے زیادہ پسند ہے؟ آپ نے فرمایا : 'عائشہ صدیقہ" پھر پوچھا اس کے بعد کون؟آپ صلى اللہ عليہ وسلم نے فرمایا ان کے والد، یعنی ابو بکر صدیق كچھ عرصہ قبل بعض بيمار ذہنوںوالے گستاخ افراد نے ہمارى ماں حضرت عائشہ صديقہ رضي اللہ عنہا وارضاھا كى شان ميں دريدہ دہنی كا ثبوت ديا نتيجتا علمائے كرام نے ان افراد كے دائرہ اسلام سے خارج ہونے كا فتوى جارى كيا(حوالہ) ۔ اہل اسلام كے دل اس گستاخی سے جہاں مجروح ہوئے وہاں حضرت عائشہ رضي اللہ عنہا كى محبت نے مزيد جوش مارا اور اہل اسلام نے اپنی ماں سے محبت كااظہار دامے درمے سخنے، ہر طريقے سے كيا ۔ اس ميں وہ خراج تحسين بھی شامل ہے جو گرافكس كى صورت ميں سامنے آیا۔ چند فن پارے پیش خدمت ہیں۔رضی اللہ عنہ"۔